11سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے کا م کا آغاز

 11سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے کا م کا آغاز

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 11 سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے کا م کا آغاز کر دیا گیا ہے سپورٹس جمنیزیم وہاڑی کی ا پ گریڈیشن کیلئے ٹینڈر کا اجراء اور کام کا آغازبہت جلد ہو گا۔۔۔

 حکومت پنجاب کی طرف سے مالی سال 2024-25کی 12سکیموں کیلئے 22ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دی گئی اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان نے پہلے سے جاری اور نئے منصوبوں بارے تفصیلی آگاہ کیااور بتایا کہ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت 138منصوبوں کے حوالے سے بھی پیش رفت ہو چکی ہے2ارب 10کروڑ روپے کے ان پراجیکٹس پر کام نومبر میں شروع ہو جائیگا۔ اور ڈیڑھ ارب روپے سے 54بی ایچ یوز اور 9آرایچ سیز کی ریومپنگ کا کام کیا جارہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے اور منصوبوں میں ناقص میٹریل اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ تیاری کر لیں ہر منصوبہ کا خود معائنہ کروں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں