فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر مسلح ملزموں کا زمیندار پر تشدد

فصل اجاڑنے سے منع کرنے  پر مسلح ملزموں کا زمیندار پر تشدد

گگو منڈی(نامہ نگار)فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر چار مسلح ملزموں نے زمیندار کو تشدد کا نشانہ بنا کرلہو لہان کر دیا۔

زمیندار ذولفقار علی موہل سکنہ363ای بی اپنی کاشتہ فصل دھان کو دیکھنے کیلئے گیا تو مبینہ طور پر ملزم شاہ جہان عرف بلا اس کی فصل میں موجود تھا اورچارا کے ساتھ دھان کی فصل بھی کاٹ رہا تھا جسے منع کیا تو وہ گالیاں دینے لگا اور اپنے بھائی سرفراز ،والد اﷲ رکھا اور ایک نا معلوم کو بلا لیا جو کلہاڑی اور آہنی راڈ سے مسلح تھے ، ملزموں نے آتے ہی ذولفقار کے سر پر کلہاڑی ماری اور آہنی راڈ برسانے شروع کر دیئے جس کے نتیجہ میں وہ لہو لہان ہو گیا۔ پولیس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں