عمران کی بہن کو ملاقات کی اجازت نہ دینا تاریخی ظلم،شیخ فضل الرحمٰن
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی رہنماء شیخ فضل الرحمٰن ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور۔
ان پر مبینہ طور پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے پوری قوم میں بے چینی اور پریشانی پا ئی جا رہی ہے ،عمران خان کی تین بہنوں کو ناحق قید میں رکھا ہوا ہے اور چوتھی بہن کو ان سے ملنے نہ دینا ایک تاریخی ظلم ہے ،اربوں کھربوں کی کرپشن والے سزایافتہ مجرم کو 50روپے کے اسٹامپ پر بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا جبکہ دوسری طرف سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ کیلئے صرف فوری ملاقات کی اجازت نہ ملنا دوہرے معیار کا پتہ دیتا ہے ۔