ن لیگ کیساتھ ملکر آئینی ترمیم منظور کرلی جائیگی، ندیم افضل چن
عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )سابق وفاقی وزیر اورپی پی رہنما ندیم افضل چن کی چوہان ہاؤس 14گل آباد آمد ،۔
سابق صدر پیپلز پارٹی ضلع خانیوال مظہر علی خان چوہان ، حکیم مختار کھوکھر ، میاں عامر سہو سے ملاقات۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آئینی ترمیم لانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر جلد آئینی ترمیم منظور کرا لی جائے گی۔