ڈاکٹر قدیر کی لازوال خدمات ناقابل فراموش،راؤ عارف سجاد

ڈاکٹر قدیر کی لازوال خدمات  ناقابل فراموش،راؤ عارف سجاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی وسابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 209راؤ عارف سجاد نے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری قوم اور

 ملک کے محسن ہیں اور ان کی لازوال قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے یوم وفات پر کیا۔ مشکل حالات کے باوجود عظیم سائنسدان نے پاکستان کو نا قابل تسخیر ایٹمی قوت بنا دیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یہ بے مثال کارنامہ ہے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے سائنسدان صدیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ازلی دشمن بھارت پر لرزہ طاری رہتا ہے اور وہ ہمارے وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں