ریونیو افسروں کو سرکاری واجبات کی 100فیصد وصولی کا حکم

ریونیو افسروں کو سرکاری واجبات کی 100فیصد وصولی کا حکم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ریونیو افسروں کو سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی اور بورڈ آف ریونیو کے انیشٹوز پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم۔

 ،ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کہنا تھا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر زرعی انکم ٹیکس ریکوری، سٹیمپ ڈیوٹی، کنڈونیشن فیس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کی جائے نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں کی جائیں۔ ریونیو ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسر فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیوکی رہنمائی کریں، اس کے علاوہ سرکاری اراضی کی لیز کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے ،ریونیو افسروں کی ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ، بورڈ آف ریونیو کے انیشٹوز کے ثمرات نچلی سطح پر شہریوں تک پہنچنے چاہئیں کیونکہ عوام کو بہترین ریونیو سروسز فراہمی ترجیح ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے ماڈل بازار وہاڑی کا دورہ کیا ،منیجر سے تفصیلی بریفنگ لی اور ماڈل بازار کی ری سٹرکچرنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں