بلاول کی کامیاب خارجہ پالیسی کے آثار نمایاں ، مظہر رخسار سیال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب خارجہ پالیسی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
، پاکستان میں بارہ ممالک کی کانفرنس کا انعقاد ہونا بھی ہمارے چیئر مین کی کامیاب خارجہ پالیسوں کا ایک فالواپ ہے ،انہوں نے اپنی وزارت کے دوران ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی دن رات کوشش کی جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،کامیاب شنگھائی کانفرنس سے یقینی طور پر پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی اور ملک معاشی طور پر بھی آگے بڑھے گا۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔