بیس سال قبل ہونیوالے قتل کامقدمہ‘فریقین میں صلح ہوگئی

بیس سال قبل ہونیوالے قتل کامقدمہ‘فریقین میں صلح ہوگئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 147چودھریافتخار نذیر نے 20سال قبل ہونے والے 5قتل کے مقدمہ کے فریقین میں صلح کرادی۔

،اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،عوامی سماجی حلقو ں کا ایم این اے کو خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 147چودھری محمدافتخار نذیر کی کاوشوں سے 20سال قبل ہونے والے قتل 5قتل کے مقدمہ کے فریقین مہر محمداختر چوہان سکنہ چک20اور مہر مشتاق سکنہ فارم 86/75 خانیوال کے درمیان صلح ہوگئی۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر نے کہاکہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو اتحاد واتفاق کا درس دیتا اور باہمی لڑائی جھگڑوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ اگر دومسلمانوں میں اختلاف ہوجائے تو ان کے درمیان صلح کرانے کا حکم قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں بکثرت مقامات پر دیاگیا ہے اور اس کے بہت فضائل بھی بیان کئے گئے ہیں۔آخر میں قاری سیف اللہ عابد نے دُعا کروائی اور دونوں فریقین کو آپس میں گلے ملایا ۔اس موقع پر محمدامین، اشفاق حسین شاہ، مہر ممتاز چوہان، مصور شاہ، محمداسلم کچی، اظہر حسین کمبوہ، مہر منظور سیال، محمدآصف چوہان، مہر مجید چوہان، مہر اللہ دتہ سمیت دیگر علاقہ معززین اور اہل علاقہ کے لوگ شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں