مہنگائی میں کمی کے باوجودغریب مافیا کے رحم و کرم پر

مہنگائی میں کمی کے باوجودغریب مافیا کے رحم و کرم پر

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)غریب عوام مہنگائی میں کمی کے باوجود مافیا کے رحم و کرم پر ،باگڑسرگانہ اور گردو نواح میں خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔

،ریٹ لسٹیں غائب۔تفصیل کے مطابق باگڑ سرگانہ اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، دکانداروں نے دالوں، گھی، چینی وودیگر اشیاسمیت سبزی وپھل کی خود ساختہ قیمتیں مقرر کررکھی ہیں، غریب اور متوسط طبقہ کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ، ضروریات زندگی کی اشیاء کی خریداری تو دور کی بات کچھ طبقات صرف سبزی کی خریداری تک نہیں کر سکتے جس سے ایک وقت کے کھانے کا انتظام کر سکیں، مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی ایسی نہیں جو سینکڑوں روپے کلو سے کم میں دستیاب ہو ، مہنگائی میں کمی کے حکومتی اعلانات کے باوجود اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،پھلوں کے غریب صرف ریٹ پوچھے سکتے ہیں خریدنا ممکن نہیں ہے ۔عوامی حلقوں محمدعلی،مشاق احمد، محمدعارف ،خان محمد ودیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے تاکہ غریبوں کو ایک وقت کا کھانا باآسانی میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں