مبارک ثانی کیس کاتفصیلی فیصلہ‘ ابہام دور ‘سیاسی ودینی رہنما
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر وہاڑی کے دینی سیاسی حلقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔
،تمام ابہام دور ہوگئے ۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن ،مفتی تقی عثمانی و دیگر علماء سمیت چیف جسٹس فائز عیسیٰ و معاونین ججز کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،قادیانی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ ،عقیدہ ختم نبوت سے آگاہی کی مہم جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام ضلع وہاڑی قاری محمد صدیق جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق نعمانی ،وہاڑی تحصیل کے جمعیت کے امیر قاری قربان قاسمی ،جنرل سیکرٹری حاجی رانا دین محمد امیر شہر مولانا مصعب بن عبید ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر حافظ شبیر احمد ،جمعیت اساتذہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالخالق وٹو ،اراکین ضلعی جنرل کونسل ڈاکٹر جہانگیر شاہ ،ملک عامر شہزاد ،ڈاکٹر فضل الرحمٰن راجپوت و دیگر نے کیا ۔انہوں نے کہا قادیانی خوب سمجھ لیں مملکت خداد پاکستان میں شمع رسالت ؐ کے پروانوں کی موجودگی میں انکا جعلی اسلام چلنے والا نہیں ،اسلام کے کاپی رائٹ صرف محمد رسول اللہ سے وابستگی ہے۔ ،مسلمان کسی جھوٹے مدعی نبوت کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے ،دین کے نام پر دو نمبری پر مرزائی قانون کے شکنجے میں صورت آئیں گے ۔انہوں نے تحفظ ختم نبوت کے قائدین کو باور کرایا کہ وطنِ عزیز کا ہر کلمہ گو آپکا دست و بازو اور ساتھی ہے ۔