ضلعی امن کمیٹی کوٹ ادو کی تشکیل نو،نوٹیفکیشن جاری
کوٹ ادو ( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی امن کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
،ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد عثمان شیخ سمیت مفتی محمد عاصم ،مولانا عبد الرحمن ،چوہدری عبدالستار،مفتی ریاض احمد مولانا اقبال حسین ممتاز قادری اور دیگر شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کوٹ ادو کی امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کردی گئی اور اس بارے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے باقاعدہ ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ضلعی امن کمیٹی میں ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے صدر محمد عثمان شیخ ،معہد الشریعہ کے صدر عبدالرحمٰن سلفی،قاضی عبیدالرحمٰن،مولوی عبدالمجید، جامعہ مظاہر العلوم کے مفتی محمدعاصم ،انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالکریم زرگر ،سابق ناظم چوک سرور شہید چوہدری عبدالستار ،چودھری وسیم احمد،جامعہ شیعہ کے پرنسپل علامہ مولانااقبال حسین ،سیدمحمدعلی زیدی،سابق ممبر ضلع کونسل سردارباغ علی جگلانی ،جامعہ شمس العلوم کے مہتمم مفتی ریاض حسین سعیدی ودیگر شامل ہیں۔