پولیس نے چورکو دیگروارداتوں میں بھی ملوث کردیا

پولیس نے چورکو دیگروارداتوں میں بھی ملوث کردیا

مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر )آڑی کوڑا شاہ قصبہ گجرات کے رہائشی یوسف رضا ولد سید آغا حسین شاہ نے سماجی و سیاسی رہنما ملک مجاہد عباس ڈونہ کے۔

 ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں غلط سوسائٹی کی وجہ سے موبائل چوری کی واردت کی تھی جس میں گرفتار ہوا تو پولیس نے بے بنیاد طور پر دیگر وارداتوں میں ملوث کر دیا ، رہائی کے بعد محنت مزدوری شروع کی مگر پولیس نے جینا حرام کر دیا ،جہاں بھی واردات ہوتی پولیس مجھے گرفتار کرنے پہنچ جاتی ہے ، حلفیہ توبہ تائب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسروں سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے شریف شہری کے طور پر جینے کا حق دیا جائے ۔، میں چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر رہا ہوں ، مجھے آئے روز تنگ نہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں