ملزموں کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف مقدمات

ملزموں کو بھگانے پر سہولت  کاروں کے خلاف مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ملزموں کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج۔

کوٹ ادو تھانہ صدر کے غلام صفدر ایس ائی سندیلہ چوک پر موجود تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم معاویہ اور ندیم تونسہ موڑ پر موجود ہیں اگر چھاپہ مارا جائے توگرفتار کیا جا سکتا ہے ، پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کی تو وہاں پر موجود غلام مصطفی نے آواز لگائی پولیس آگئی ہے ، عمر فاروق نے ندیم کو اور غلام مصطفی نے معاویہ کو موٹر سائیکلوں پر بٹھا کر فرار کرا دیا ۔ پولیس نے ملزموں کو بھگانے پر سہولت کاروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں