مریض کے لواحقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف پر تشدد

مریض کے لواحقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف پر تشدد

جلال پورپیروالا(نامہ نگار)مریض کے لواحقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف پر تشدد، ڈاکٹرز وعملہ کا احتجاج۔

، فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ملک احمد لانگ نامی مریض کو تحصیل ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے چیک اپ کرکے بتایا کہ مریض فوت ہوچکا ہے جس پر متوفی کے ورثاء نے ہنگامہ کھڑا کردیا، ہسپتال کے سٹاف پر تشدد کیا اور برا بھلا کہا، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور سٹاف نے احتجاج کیا اور او پی ڈی بند کردی۔اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مرزاراحیل بیگ اور ڈی ایس پی مہر بشیر احمد ہراج ہسپتال پہنچ گئے اور ایم ایس ڈاکٹر حافظ ناصر کو ہنگامہ آرائی اور سٹاف پر تشدد کرنے والے مبینہ ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ڈاکٹرز اورسٹاف نے احتجاج ختم کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں