نگرانی سے ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری بہتر،محمد علی بخاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ،ٹراما سنٹر میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریوں۔
، صفائی کی چیکنگ کی۔ادویات کی فراہمی کاجائزہ لیا اور مریضوں سے دستیابی بارے استفسار کیا اور اپ گریڈیشن کے جاری کام بارے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ مسلسل نگرانی سے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری بہتر ہورہی ہے - رش کے پیش نظر ٹراما سنٹر میں توسیع کا منصوبہ زیر غور ہے -انہوں نے مریضوں کے لواحقین کیلئے انتظار گاہ کا کام جلد مکمل کرلیا جائیگا، سروس ڈیلیوری بہتر بنا کر شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں ریلیف دینگے۔ ،دور دراز سرکاری ہسپتالوں کے دورے بھی جاری ہیں۔