افسردفاتر میں شہریوں کے مسائل سننے کے پابند ،عبدالرؤف
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت بزرگ سائلین کی داد رسی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر عبدالروف مہر روزانہ کی بنیاد پر صبح 10بجے سے لیکر 11:30 تک اپنے دفتر میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود رہتے ہیں اور سائلین کے مسائل سنتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے سرکاری محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں میں صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران تمام افسران عوامی دادرسی کیلئے لوگوں کے مسائل سنتے ہیں۔ انہوں نے اسی تسلسل کے پیش نظربزرگ سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے شہریوں کے حصول اراضی قبضہ،غلط اندراج مقدمہ،پٹواری کیخلاف کارروائی،راستہ واگزار کرانے ،درستگی ریکارڈ اور مالی امداد سے متعلق مسائل حل کئے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسر اپنے دفاتر میں بیٹھنے اور شہریوں کے مسائل سننے کے پابند ہیں۔شہری بلاروک ٹوک میرے آفس آ سکتے ہیں ۔