دودھ فروش کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری
گگو منڈی(نامہ نگار)دودھ فروش کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق دودھ فروش نصیر احمد اپنی موٹر سائیکل گرین سٹی جامع مسجد کے باہر کھڑی کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے گیا ، جب نماز پڑھ کر واپس آیا تو موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔