چوری کا شبہ ،بازپرس پر ملزم کی فائرنگ ،1شخص زخمی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوری کا شبہ،حساس ادارے کے ریٹائر ملازم کے گھر چوری کی واردات، مشکوک شخص سے چوری کا پوچھا تو اس نے پستول نکال کر فائرمار کر زخمی کردیا اور فرارہوگیا، تعاقب کر کے ملزم کو قابو کر کے چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 سی میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم محمد ذوالقرنین کے گھر چوری ہوئی جسے شبہ تھا کہ پتل روڈ پر بھٹی برادری کے سکندر بھٹی نے چوری کی ہے ،گزشتہ روز ذولقرنین اپنے بھائی فیصل تحسین ارسلان اور عدنان کے ہمراہ سکندر بھٹی کے گھر چوری سے متعلق پوچھنے گیا تو سکندر بھٹی طیش میں آگیا اور پستول نکال کر فائرنگ کر کے فیصل تحسین کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، ذوالقرنین نے اپنے بھائیوں ارسلان اور عدنان کے ہمراہ تعاقب کر کے ملزم کو پستول سمیت قابو کر لیا اور چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔