مکان کا تنازع ،نوجوان پر تشدد،پولیس کارروائی سے گریزاں
مونڈکا(نامہ نگار )مظفرگڑھ کے علاقہ بھنڈے والی میں مکان کے تنازع پر چار افراد کا نوجوان پر تشدد،سیم نالے کے گندے پانی میں ڈبکیاں دیتے رہے ،اہل علاقہ کی مداخلت پر نوجوان کی جاں بخشی ہوئی۔
تحریری درخواست کے باوجود روہیلانوالی پولیس کارروائی سے گریزاں ،متاثرہ کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے با اثر ملزموں کے خلاف کارروائی کی اپیل ۔ سیال والی پل کے رہائشی کامران نے بتایا کہ اسکا اپنے بھائی آصف کے ساتھ مکان کا تنازع چل رہا ہے ، بھائی کے سالوں رضوان ، کاشف نے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ بھنڈے والی کے قریب اس پر حملہ کردیا،بدترین تشدد کے بعد سیم نالے میں دھکا دے دیا،زبردستی گندے نالے میں ڈبکیاں لگانے پر مجبور کیا،دوران مار پیٹ 26ہزار روپے نقدی اور 37ہزارروپے مالیت کا موبائل فون بھی چھین لیا،کافی دیر تک ایک دکان میں محبوس رکھا۔بعد ازاں نعمان قریشی، لیاقت وغیرہ کی مداخلت پر جاں بخشی ہوئی۔روہیلانوالی پولیس نے اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی، ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ سے اپیل ہے کہ بااثر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی اور چھینا گیا سامان واپس کرایا جائے ۔