ترقیاتی منصوبوں کے باعث بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے پیر کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔
اس بندش سے ملتان سرکل کے 11کے وی شیر شاہ،انڈسٹریل، امام شاہ، الفضل،الکرم، مخدوم جہانیاں اورعلی پور فیڈرزسے چھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک، 11کے وی بختاور امین،جوڈیشل کمپلیکس، مختار اے شیخ، جہانگیر آباد،پی جی ایچ ایس 4، پی آئی اے کالونی،شاخ مدینہ،پیراں غائب ،چاون ،اسماعیل آباد، اولڈ لاڑ،پیر اسماعیل، نشاط ملز،اے اینڈ بی، ریڈیو پاک، کبیر آباد، فیملی فوڈاور ملتان کینال ویو فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔