سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ نومبر ،دسمبر میں منعقد کرانے کا فیصلہ

سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ  نومبر ،دسمبر میں منعقد کرانے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ نومبر،دسمبر میں منعقد کروانے کا فیصلہ،ٹیسٹ دوسری،تیسری اور چوتھی جماعت کا لیا جائے گا ۔

بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ نومبر،دسمبر میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹیسٹ دوسری،تیسری اور چوتھی جماعت کا لیا جائے گا۔خراب نتائج پر متعلقہ ادارے کی ممبر شپ بھی منسوخ کی جاسکتی ہے ۔پارٹنر سکولوں نے کیو اے ٹی دسمبر میں لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب کیو اے ٹیسٹ کی تاریخ اور سلیبس کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں