ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا آفس کی تمام برانچوں کا اچانک دورہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا ڈی سی آفس کی تمام برانچز کا اچانک دورہ ، اپنی چھت اپنا گھر کاؤنٹر، ریونیو برانچ، کالونی برانچ، جنرل برانچ، انگلشن برانچ،بہبود فنڈز برانچ سمیت تمام برانچوں کا معائنہ کیا اور سروسز کی فراہمی، سٹاف کی حاضری سمیت صفائی کی صورتحال کو چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کریں اور اپنی سروس ڈیلوری کو بہتر بنائیں،سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے سرکاری ریکارڈ کو محفوظ طریقے سے ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار بھی موجودتھے ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ کی طرف سے خصوصی طور پر دئیے گئے ٹیب 9 طالبات میں تقسیم کئے گئے ، عمرانہ توقیر نے ایک سپیشل طالبہ کو اپنی کرسی پر بیٹھا کر ٹیب دیا اور طالبات نے ٹیب ملنے پرشکریہ ادا کیا۔ پراجیکٹ آفیسر سدرہ حمید نے بیداری کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتا یا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے موقع پر طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس میں وہاڑی کی طالبات نے ٹیب کی ڈیمانڈ کی تھی جو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے طالبات میں ٹیب تقسیم کئے گئے ہیں ،مختلف سکولز کی ٹیب حاصل کرنے والی 9طالبات میں خدیجہ فاروق،نمرہ علی،نور بانو،عنیتہ شریف،عالیہ منیر، عائشہ سلیم، روباب سعید،مناہل ممتاز اور امان فاطمہ شامل ہیں ۔