ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر اہتمام ثقافتی میلہ سج گیا
ِخانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 2 روزہ پنجابی ثقافتی میلہ سجا دیا گیا،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں منعقدہ میلہ میں پنجابی اور مقامی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے ،کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ میلہ کا افتتاح کیا۔
ثفافتی اشیاء،فوڈ،ابرائیڈری و دیگر سٹالز کا معائنہ کیا، اس موقع پر جھومر اور گھوڑا ڈانس کابھی مظاہرہ بھی کیا گیا،،طلبہ نے پنجاب موسیقی کی دھنوں پر رقص پیش کیا ۔ کمشنر نے شاندار میلہ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا،ڈی سی نے کمشنر،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈی پی او کو شیلڈز دیں ،ثقافتی میلہ میں فیملیز،شہریوں اور سکولوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔میلہ کے پہلے روز مشاعرہ اور میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا،میوزیکل پروگرام میں معروف گلوکار رومان ملک نے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پراراکین قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،چوہدری افتخار نذیر اورڈی پی او اسماعیل کھاڑک موجود تھے ۔