مبارک ثانی کیس ، فیصلہ اسلامی رو سے تاریخی ،نورمحمد ہزاروی

مبارک ثانی کیس ، فیصلہ اسلامی رو سے تاریخی ،نورمحمد ہزاروی

مونڈکا(نامہ نگار)مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئین ، قانون اور اسلام کی رو سے تاریخی فیصلہ ہے ۔فیصلہ میں شامل سپریم کورٹ کے تمام ججز بشمول چیف جسٹس آف پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں،پوری قوم سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کو سراہتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مولانا نور محمد ہزاروی نے ماہڑہ شہر میں گنبد والی مسجدمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد شاہد مسعود نے قادیانیوں کو امت مسلمہ کیلئے آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنا اس اقلیت نے امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کو پارہ پارہ کیا ہے ،کسی اقلیت نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا،یہ نقب زن ہیں اور خفیہ سرگرمیوں کے ذریعے اسلام ااور اسلامی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں،ان کا سب سے آسان شکار سادہ لوح مسلمان ہیں،جن کے سامنے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مولانا کلیم اللہ حسینی ، مولانا اللہ وسایا مولانا عمر فاروق علی پوری مولانا حق نواز فاروقی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دنیا بھر کے مسلمانوں اور تمام مسلمان مسالک کا اجماعی عقیدہ ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان ہر وقت ہر جگہ تن من دھن کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ، قادیانیت انگریزی استعمار کا خودکاشتہ پودا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں