ملک خوفناک صورتحال کا شکار:ظہورکھرل،سہیل بھٹی

ملک خوفناک صورتحال کا شکار:ظہورکھرل،سہیل بھٹی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل اور سہیل بھٹی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک جن خوفناک صورتحال کا شکار ہے۔

شاید ہی اس سے پہلے ایسی حالت کبھی ہوئی ہو، ملک میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن دہشت گردی اورقتل و غارت گری کا واقعہ نہ ہوتا ہو ،افسوسناک بات یہ ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ افسر بھی دہشت گردی کا شکار ہو کر شہید ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ انہوں نے چند ترجمان بٹھا رکھے ہیں جو ٹیلی ویژن پر بتا رہے ہیں کہ اس ملک میں ہر طرف چین ہی چین ہے ،حکمرانوں کو صرف دو کام آتے ہیں ایک اس ملک کے آئین میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں کہ سارے کا سارا عدالتی نظام ان کے قدموں میں آ گرے اور دوسرا عمران خان کو مختلف مقدمات میں الجھا کر سیاست سے باہر کر دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں