مہنگاآٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن:دکانوں پر چھاپے 2فلورملز سربمہر

مہنگاآٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن:دکانوں پر چھاپے 2فلورملز سربمہر

ملتان(وقائع نگار خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میگا کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے حکم پر محکمہ فوڈ نے مختلف فلور ملز اور دکانوں پر چھاپے مارے اس دوران مہنگا آٹا فروخت کرنے والی دو فلور ملز سربمہر کردی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد شاہد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے فیلڈ میں انسپکشن کی ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ 10کلو آٹے کا سرکاری نرخ 790 اور 20 کلو آٹا فی تھیلا 1580 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی پر فلور ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے سستے آٹے کی فراہمی کا ٹاسک دیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی قیمتوں کی انسپکشن کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے کہا کہ اٹے کی سمگلنگ اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روڈز کی اپ گریڈیشن اور لائن مارکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں پر لائن مارکنگ اور روڈ فرنیچر کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم ڈی سے روڈ اور جمیل آباد روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے فلائی اوور بیوٹیفکیشن ،رصڈ مارکنگ اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں