میپکو، انسپکٹر سیفٹی سیل کا سب ڈویژنل شکایات مرکز کادورہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنواز بھٹی نے ملتان سرکل کے تمام سب ڈویژنل شکایات سنٹرز کو آن لائن کردیاگیاہے ۔
کینٹ/سٹی/ ممتاز آباد/موسیٰ پاک/شاہ رکن عالم /شجاع آباد ڈویژنوں کے زیر انتظام تمام سب ڈویژنوں کے شکایات مراکز میں درج ہونے والی کمپلینٹس، واک اِن اور کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی تمام کیٹگریز کی شکایات کا اندراج بھی کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) پرآن لائن درج کی جارہی ہیں۔ انسپکٹرسیفٹی سیل سجاد بھٹہ نے ایس ڈی او پیراں غائب سب ڈویژن شیخ کامران کے ہمراہ شکایات کی مانیٹرنگ اور ازالے کی چیکنگ کے لئے سب ڈویژنل شکایات مراکز کا دورہ کیا اور وہاں ڈیوٹیوں پر موجود سٹاف سے صارفین کی واک اِن اور ٹیلی فونز پر درج ہونے والی شکایات کی بابت گفتگو کی ۔