کہروڑپکا میں اتائیوں کا راج، سینکڑوں کلینکس،ہسپتال قائم

کہروڑپکا میں اتائیوں کا راج، سینکڑوں کلینکس،ہسپتال قائم

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )کہروڑپکا میں اتائیوں کا راج، سینکڑوں کلینکس اورہسپتال قائم کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے ، ڈیڑھ ماہ میں 5 نوجوان نشہ آورانجکشن لگانے سے جان کی بازی ہار چکے ،ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے عدم کارروائیاں سوالیہ نشان بن گئیں۔

شہریوں شاہد اکرام ،احمد جمیل ،اسلم فرحان ،کامران علی ،فیضان ،اسماء، صبا، رضوانہ ،جویریہ ،اﷲ بخش ،ابراہیم و دیگر نے سروے میں بتایا کہ تحصیل کہروڑ پکا میں 100 سے زائد اتائیوں کے ہسپتالوں اور غیر رجسٹر کلینک و میڈیکل سٹور زپر انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے ،ڈپٹی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے عدم کارروائیاں سوالیہ نشان ہیں، نشاندہی اور شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ، ڈیڑھ ماہ میں پانچ نوجوان نشے کے انجکشن کے استعمال سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اتائی ہسپتالوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر انسانی جانوں اور صحت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت سے مطالبہ ہے کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو اس حوالے سے فعال و متحرک ،اتائیوں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں