مصنوعی ذہانت ، ڈیٹا کے تجزیہ میں اختراعات پر بین الاقوامی سمپوزیم
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں شنگھائی انٹرنیشنل اسٹڈیز یونیورسٹی کے تعاون سے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے تجزیہ میں اختراعات پر پہلا ہائبرڈ/ آن لائن دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم ، کارپس سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ایپلی کیشنز نے میزبانی کی۔
سمپوزیم کا موضوع ’’اے آئی اور ڈیٹا کے تجزیہ میں اختراعات:اپلائیڈ لسانیات، ڈسکورس سٹڈیز اور کریٹیکل ڈسکورس اینالیسز کو آگے بڑھانا‘‘ تھا۔ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے زبان کی تحقیق میں اے آئی اور ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے کردار پر زور دیا ۔ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے ریسرچ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن نجاد غانبر نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ بعد ازاں ہینڈ آن ورکشاپ ہوئی جس نے شرکاء کو کارپس لسانیات اور ڈیٹا کے تجزیے کے لیے عملی مہارتیں فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔سمپوزیم میں تقریباً 200 حاضرین نے آن لائن اور جسمانی طور پر شرکت کی ۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق بھی موجود تھے ،آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔