کوٹ ادو میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

کوٹ ادو میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی مرکز سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20کلو کے تھیلہ کی قیمت میں اڑھائی سو روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے فلورملوں کوسرکاری گندم کا اجرا نہ کرنے پر ضلع کوٹ ادو سمیت پنجاب بھر میں ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں اڑھائی سو روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے جس کی قیمت 1730 کے بجائے 1800 تک پہنچ گئی ہے ، گزشتہ ہفتے تھیلا پندرہ سو پچاس تک فروخت ہو رہا تھا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے ،نجی شعبے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے ،گندم کی قیمت میں فی من3 سو سے 4سو روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ،فلورز ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ نے گندم کا اجرا نہیں کیا جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں