8بجلی چور رنگے ہاتھو پکڑے گئے ، 2موقع پر گرفتار

8بجلی چور رنگے ہاتھو پکڑے گئے ، 2موقع پر گرفتار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)میپکو سرکل خانیوال میں سرویلنس چیکنگ ٹیم، رینجرزاور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کا سب ڈویژن میاں چنوں فرسٹ اور تلمبہ کے مختلف علا قوں میں آپریشن،8 صارفین کو ڈائر یکٹ کنڈی سسٹم لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور 2 کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

بجلی چوری کرنے پر موضع جراہی اور موضع نصرت پور سے 500 میٹر ایل ٹی کنڈکٹر اور فور کور اے بی سی کیبل اتار کر بجلی منقطع کر دی گئی، بجلی چوری میں استعمال ہونے والی 500 میٹر ایل ٹی لائن اور 18 گھریلو میٹرز اور 2 تھری فیز ٹیوب ویل کے میٹرز قبضہ میں لے لئے گئے ، 2 ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمرز اور 18صارفین کے کنکشن 26 لاکھ کی عدم ادائیگی پر منقطع کرکے ٹرانسفارمر ز اور میٹرز اتار لیے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سا جد حسین گوندل نے کہا ہے کہ پکڑے گئے بجلی چوروں کو بھاری جرمانہ عا ئد کیا جار ہا ہے۔ ،مقدمات کے اندارج کے لئے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں