صوبائی صدر وجنرل سیکرٹری ایپکا کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

صوبائی صدر وجنرل سیکرٹری ایپکا  کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خاں اور صوبائی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب سید طاہر رضا شاہ کی ریٹائرمنٹ پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کی جانب سے تقریب کا انعقاد۔۔۔

مہمان خصوصی چیئرمین ایپکا پاکستان نذر حسین کورائی،صوبائی صدر ایپکا پنجاب مہر محمد یاسین اور صوبائی صدر ریونیوکوآرڈینیشن پنجاب ضیاء اللہ خان نیازی تھے ،مہمانوں کا آتش بازی، پھولوں کی پتیوں اور مالا پہنا کر استقبال کیا گیا۔ نذر حسین کورائی،مہر محمد یاسین،ضیائاللہ خان،ظفر علی خاں اور سید طاہر رضا شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا ملازمین ایک فیملی کی مانند ہے ، ہم نے ہمیشہ ملازمین کے حق کی بات کی ہے ،آپ کے جو بھی مسائل ہیں ہم اسکے لیے دن رات حاضر ہیں۔ ،تقریب کرانے پر سرپرست اعلیٰ ایپکا وہاڑی منور علی بھٹی،ضلعی صدر ایپکا آصف گھمن و دیگر دوستوں کے شکر گزار ہیں۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور فلسطین کے شہداء کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں