راجہ رام،ساڑھے 4کروڑ کے 150تولہ طلائی زیورات چوری
سکندرآباد(نامہ نگار)راجہ رام میں تاریخ کی بڑی چوری کی واردات، ساڑھے چار کروڑ مالیت کے 150 تولہ طلائی زیورات چوری ۔تفصیل کے مطابق موضع رسول پور کا رہائشی زمیندار محمدشہباز فیملی کے ہمراہ شہر شفٹ ہونے کے لیے گیا ہواتھا۔
واپس گھر پہنچا تو دروازوں اور صندوق کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ، طلائی زیورات غائب تھے ۔متاثرہ زمیندار محمدشہباز نے پولیس کو بتایاکہ 150 تولہ طلائی زیورات جن کی مالیت تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے بنتی ہے چوری کرلئے گئے ہیں، پولیس نے زمیندار شہباز کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے ملزموں کی گرفتاری کیلئے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔