پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کھلی ملک دشمنی ،یوسف کسیلیہ

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کھلی ملک دشمنی ،یوسف کسیلیہ

گگو منڈی(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی طرف سے 15اکتوبر کو احتجاج کی کال کھلی ملک دشمنی ہے ،احتجاج کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو سبو تاژکرنا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار نظر آنے لگتے ہیں تو تحریک انصاف سڑکوں پر آ جاتی ہے ،اس نے 15اکتوبر کو احتجاج کی کال دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈہ کی تکمیل کے لیے سرگرم ہے جس کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے ، یوسف کسیلیہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا مقصد اپنے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے احتجاج کرنا ہوتا تو وہ ایس سی او سمٹ کے بعد کیا جا سکتا ہے لیکن 15اکتوبر کو ہی احتجاج کی کال دینے کا مقصد صرف سمٹ کو نا کام بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں