مضر صحت ہلدی کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ، جرمانہ

مضر صحت ہلدی کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ، جرمانہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے ۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز نے فوڈسیفٹی ٹیم کے ہمراہ نیازی چوک پر معروف ریسٹورنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

دوران انسپکشن ناقابلِ سراغ ہلدی پاؤڈر کی موجودگی پائی گئی۔اس موقع پرڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاویدکاکہناتھاکہ پروسیسنگ ایریا میں گلے سڑے پھل بھی پائے گئے ۔فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل نہ کرنے پر ریسٹورنٹ مالکان کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے ۔عوام خوراک کے متعلق شکایت کی صورت میں 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں