ٹیکس چور حکومت کی بغل میں موجود،ظفر اقبال صدیقی

ٹیکس چور حکومت کی بغل میں موجود،ظفر اقبال صدیقی

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی چیئرمین احتشام الحق،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری ،حاجی اصغر اکبر ودیگر عہدیداروں میاں ظفر اقبال،شیخ غلام مرتضیٰ،شیخ عبدالندیم،حاجی شاہد شکور،عاصم اعجاز شیخ،رانا شاہ زیب نے کہا ہے۔

 کہ ٹیکس چور اسمبلیوں اور حکومت کی بغل میں موجود ہیں اور چیئرمین ایف بی آر وزیر خزانہ چھوٹے تاجروں عام آدمی کو سزائیں دینے گرفتاریاں کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ان سے گزارش ہے کہ پہلے بڑے مگر مچھوں کو پکڑیں چھوٹا تاجر اور عام آدمی تو پہلے ہی ٹیکسز کی بھرمار اور دیگر معاشی فکروں میں جی رہا ہے ۔ ادھر حکومت معاشی اشاریے بہتر ہونے کے دعوے کرتی ہے دوسری جانب ملکی اہم ایئر پورٹس اور زمینیں بیچی جا رہی ہیں معیشت بہتر بنانے کے لیے حکومت ٹیکس کلچر کے ساتھ ساتھ کاروباری سہولیات اور کاروبار کرنے والوں کو اپنے مختلف محکمانہ بھیڑیوں سے بچانے کے اقدامات کرے ۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کے بیانات کہ اگلے چند دنوں میں نان فائلرز اور سیلز ٹیکس چوروں کو گرفتار کریں گے اور دیگر معاشی سماجی پابندیاں عائد کریں گے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی اور چھوٹے تاجروں کی بات کرنے کی بجائے پہلے بڑے مگرمچھوں پر جال پھینکے اور آئی پی پیز کے آڈٹ کرا کر ان سے سیلز و دیگر ٹیکسز وصول کرے چھوٹا تاجر اور عام آدمی پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں