دودھ،دہی، گوشت ،پھل سبزیوں کی من پسند قیمتیں مقرر

 دودھ،دہی، گوشت ،پھل سبزیوں کی من پسند قیمتیں مقرر

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی غفلت ، دودھ،دہی گوشت ،پھل ،سبزیوں کی من پسند قیمتیں مقرر، نان ،روٹی ودیگر اشیا بھی مہنگی، ریٹ لسٹیں مذاق بن کر رہ گئیں۔

تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر20 روپے کے عوض دکان داروں کو دی جانے والی ریٹ لسٹ میں سے ایک پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا ،پھل ،سبزیاں ،گوشت ،انڈے ،دالیں ،چینی ،گھی اور یہاں تک کہ نان اورروٹی بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں ہورہی۔ سرکاری لسٹ کے مطابق برائلر مرغی زندہ 410 روپے کلو ،برائلر گوشت 595روپے کلو،انڈہ فارمی 280روپے در جن ،مچھلی فارمی بڑی 430 روپے کلو ، مچھلی فارمی چھوٹی 380 روپے کلو ،دودھ کنٹرول ریٹ فی لٹر125روپے ،دہی کنٹرول ریٹ 135روپے کلو،گوشت چھوٹا کنٹرول ریٹ 1200روپے کلو،گوشت بڑا650 روپے کلو ،تنوری روٹی 100 گرام کنٹرول ریٹ 12روپے ،خمیری روٹی 100 گرام کنٹرول ریٹ15روپے ،نان سادہ 100 گرام کنٹرول ریٹ 15روپے دیا گیاہے ۔دکانداروں نے ریٹ لسٹ تو آویزاں کی ہوئی ہے لیکن اس ریٹ پر کوئی بھی اشیاء فروخت نہیں کررہے ۔شہریوں نے کمشنر ودیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں