پاک سعودیہ معاہدہ ،ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،خالد خاکوانی

پاک سعودیہ معاہدہ ،ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،خالد خاکوانی

ملتان(کرائم رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ معاہدہ خوش آئند ہے ۔ اس سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں خوشحالی ہوگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا پاکستان اپنے مشکل دور سے نکل رہا ہے اور پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پاکستان کو تقویت ملے گی ۔شرپسند عناصر ، دشمن عناصر کے ساتھ مل کر اپنے مذہوم مقاصد حاصل کرنے کے لئے امن برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، انہوں نے حکومت کی جانب سے 5آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے عوا م کو فائدہ ہوگا ۔ بجلی سستی ہونے سے ملکی انڈسٹری چلے گی اور بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں