محفل میلاد النبی ؐ کا انعقاد،ملکی سلامتی ،امت مسلمہ کیلئے دعائیں
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )موضع علی پور کانجو پل گوپال میں محمد شہباز بھٹی غلام عباس ہانس کے ہاں محفل میلادالنبی ؐ کا انعقاد،ملکی سلامتی ،امت مسلمہ کیلئے دعائیں کی گئیں۔
ملک کے نامور علماء کرام نے شرکت کی ،قاری خورشید الحسن نعیمی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ،نقابت کے فرائض طالب حسین مہروی ربنواز سعیدی نے سر انجام دیے ، صدارت پیر سید زوار حسین شاہ بخاری نے کی ،حضرت علامہ ملازم حسین ڈوگر نے خصوصی خطاب کیا اور دین اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ، نعت خوانوں حسنین شرافت ،علی احمد ،سجاد ہاشمی ،طارق اسماعیل نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔