عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ،ڈاکٹر زبیر الواری
دھنوٹ ( سٹی رپورٹر)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،آئین ختم نبوت میں ترمیم کرنے والے پاکستانی نہیں ہو سکتے ، حکومت وقت قادنیت کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرے ، سود اور کریشن کے خاتمے سے ہی ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوگا۔
حکمران اپنے مقدمات کو ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم پاس کر رہے ہیں ،آ ئی ایم ایف کی اصل شرائط چھپائی جاتی ہیں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں ،صوبوں میں دہشتگردی ہو رہی ہے۔ اور حکمران ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء وملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر الواری نے پریس کانفرنس و میلاد مصطفی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سود کاخاتمہ اور کریشن کے خاتمے سے ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا، حکمران آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر خوشیاں مناتے ہیں جب کہ ان کا ٹیکس غریب عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے ،حکمران عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،ملک سے سود کاخاتمہ پہلی ترجیح ہونی چاہیے ، نظام درست کرنے کے لیے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے پڑے گا اور اسلامی قانون نافذ کرنے کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔