کوٹ ادو، بڑی سکرین نصب کرکے امیر جماعت اسلامی کا خطاب سنا گیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ملک بھر کے اجتماعات ارکان سے آن لائن خطاب،کوٹ ادو میں بھی جماعت اسلامی کے آفس میں بڑی سکرین لگا کر ان کا خطاب سنا گیا۔
جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے شیئرکیے گئے زوم لنک کی گنجائش مکمل ہو گئی مگر خطاب سننے کیلئے کافی شہروں سے مزید کننکٹ ہونے کی کوشش کی جاتی رہی، بہت مقامات سے خطاب سوشل میڈیا کے دوسرے ذریعے سے سنا گیا۔ امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی واحد جماعت ہے ۔جو عوامی ایشو پر بات کررہی ہے ۔