گینگ سرغنہ گرفتار،غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات،نقدی برآمد

 گینگ سرغنہ گرفتار،غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات،نقدی برآمد

سکندرآباد(نامہ نگار)تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے موضع ست برجی میں ہونیوالی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اورلاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی، تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام سے نوازا۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شجاع آباد پولیس کی ٹیم نے موضع ست برجی میں ہونے والی ڈکیتی کے مرکزی ملزم ،گینگ سرغنہ خورشید کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کی حدود میں پانچ مسلح افراد گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ، ملوث گینگ سرغنہ ملزم خورشید آرائیں سکنہ نواں شہر کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 10 ہزار سعودی ریال، ڈیڑھ تولہ سونا اور نقدی شامل ہے برآمد کر لیا،تفتیش سے مزید انکشافات متوقع ہیں،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ سی پی او ملتان نے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا جنہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں