آئینی ترمیم ملک وقوم کے مفاد میں کی جارہی ،مجتبیٰ گیلانی

آئینی ترمیم ملک وقوم کے مفاد میں کی جارہی ،مجتبیٰ گیلانی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی ، ملتان شہر کے نائب صدر میاں محمد عظیم سعید نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم ملک وقوم کے مفاد میں کی جارہی ہے تاکہ سپریم کورٹ کو حاصل اختیارات تقسیم ہوں اور مقدمات التواء میں نہ پڑے رہیں۔ ترامیم سے عوام کو فائدہ ہوگا اور انکے حقوق کی بازیابی جلد ہوگی ۔

آئینی ترامیم کی مخالفت کی بجائے سپورٹ کی جانی چاہیے ۔مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی بات کرنیوالے آئینی ترامیم کی کس منہ سے مخالفت کررہے ہیں ۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ واضح بھی کیا ہے کہ آئینی ترمیم سے جنم لینے والی وفاقی عدالت قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات سے مطابقت رکھتی ہے ۔جو انہوں نے پاکستان بننے سے قبل یہ تجویز دی تھی انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے 15اکتوبر منگل کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال قومی مفادات کے منافی اور سفارتی آداب کے خلاف ہے 11ممالک کے سربراہوں کی آمد ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا جبکہ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کرکے اسے ثبوتاژ کرنے سے باز رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں