تاجروں پر نئے ٹیکس پریشان کن ہین، عاصم اقبال

تاجروں پر نئے ٹیکس پریشان کن ہین، عاصم اقبال

ملتان(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران الجیلان روڈ کی تقریب حلف برداری نومنتخب صدر عاصم اقبال ایوبی، گروپ لیڈر نذر محی الدین، سینئر نائب صدر محمد آصف خان نیازی، جنرل سیکرٹری چودھری محبوب علی، نائب صدور چودھری محمد رفیق۔۔۔

محمد کاشف قریشی، زاہد حسین عاربی،محمد یوسف بھٹہ، سرپرست اعلیٰ شیخ عمر دراز، چیئرمین ملک غلام عباس،فنانس سیکرٹری محمدزبیر، سیکرٹری نشر واشاعت عبدالسلام ، مہمان خصوصی راجہ مدثر قریشی نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ تاجر جو ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں اپنا نمایا کردار ادا کرتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے انہی تاجروں کو ریلیف مہیا نہیں کیا جاتا بلکہ نت نئے ٹیکس لگا کر تاجروں کو پریشان کیاجاتا ہے تاجروں نے حکومت کو ہمیشہ ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر معاملات کے لیے ڈبل ٹاک کی دعوت دی لیکن حکومت کے نمائندوں نے ہماری اس پیشکش پر کان نہ دھرے ۔اگر حکومت کی جانب سے تاجروں کے ساتھ کوئی بھی نا انصافی ہوئی تو تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔اس موقع پر عزیزالرحمن جمبوہ، ملک نیاز بھٹہ ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں