مظفرگڑھ:فیاض پارک اجڑنے لگا،بیشتر جھولے غائب

مظفرگڑھ:فیاض پارک اجڑنے لگا،بیشتر جھولے غائب

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ضلعی صدر مقام کا اکلوتا فیاض پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث موثر تفریح فراہم کرنے میں ناکام۔

،بچوں کے لئے لگائے گئے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کسی بھی ممکنہ حادثے کے خدشات ،پارک اجڑنے لگا جھولوں کی مرمت کے نام پر بیشتر جھولے غائب، ٹریک پر واک کرنا مشکل واش رومز میں گندگی و تعفن لائٹنگ کے ناقص انتظامات بجلی کی تاریں جھولنے لگی ،بچوں کے لئے پارک میں لگائے جانے والے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا موجب بن سکتے ہیں جبکہ متعدد جھولوں کو مرمت کے نام پر غائب بھی کیا جاچکا ہے اسی طرح پارک میں بنایا گیا واکنگ ٹریک پر واک کرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ پارک میں لائٹنگ کے انتظامات بھی متاثر ہورہے ہیں اور پارک میں بجلی کی تاروں کی صورت حال بھی خطرناک صورتحال اختیار کرکے حادثے کا سبب بن سکتی ہے دوسری جانب پارک میں بنائے گئے واش رومز میں گندگی کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن سے پارک کی صورتحال پر نوٹس لیکر شہریوں کے لئے بہتر تفریح گاہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں