مدرسہ سے پڑھ کر گھر جانیوالی بچی پر پالتو کتے کا حملہ ،شدید زخمی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مدرسہ سے پڑھ کر گھر جانیوالی 9 سالہ بچی پر پالتو کتے کا حملہ ۔
،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق پتل شرقی کے رہائشی محمد ارشد گاڈی کی بیٹی نوسالہ ارم بی بی مدرسہ سے قرآن مجید پڑھ کر گھر واپس جارہی تھی، شبیر علی کلاچی کے گھر کے نزدیک پہنچی تو اس کے پالتو کتے نے بازو پر کاٹ لیا ،اہل علاقہ نے پالتو کتے سے چھڑوا کر ہسپتال کردیا،شکوہ کرنے پر کتے کا مالک آگ بگولہ ہوگیا جس پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔