ایک ہی روز میں 5موٹر سائیکل چوری
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )ایک ہی روز میں 5موٹر سائیکل چوری پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود شہریوں کا احتجاج۔
، موضع رادھو میں عارف کلاسرہ ،وارڈ نمبر 14 سی میں ارشد بھٹہ ،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں عبدالمجید پوڑا ،نعیم اختر بوہا کی موٹر سائیکل چوری گئی پتل میں اللہ وسایا چانڈیہ اپنے رقبہ چاہ چنڑ والا گیا اور کھیتوں میں گھاس کاٹنے میں مصروف تھا کہ شارع عام پر کھڑی اس کی موٹر سائیکل نامعلوم اٹھا کر لے گئے پولیس صرف مقدمات درج کرنے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔