دوسری شادی کی رنجش ، خاتون پر تشدد،2بچیاں اغواکرلیں

دوسری شادی کی رنجش ، خاتون پر تشدد،2بچیاں اغواکرلیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)دوسری شادی کرنے کی رنجش پر مسلح ملزموں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

، نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ،دو شیر خوار بچیوں کو بھی اغواء کرلیا۔تفصیل کے مطابق موضع پتل غربی کی رہائشی پروین بی بی زوجہ منیر حسین شاہ کی شادی اس سے قبل سمیع اللہ سے ہوئی تھی ،طلاق لیکر دوسری شادی کرلی جس سے دو جڑواں بچیاں دوسالہ سلمیٰ اور ثمن پیدا ہوئیں،بچیاں گھر پرموجود تھیں کہ سمیع اللہ خان، سلطانہ بی بی، مختیار حسین، سردار علی خان، مشعل خان، لیاقت اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے لیس گھر میں گھس گئے اور خاتون کو تشدد شروع کردیا، پسٹل کے بٹ مارے ،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ،نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر شیر خوار بچیوں کو اٹھا کر فرار ہوگئے ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں