میپکو آپریشن،1443بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور۔
نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔میپکو ٹیموں نے رواں ماہ کے دوران 1443افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی 1398 درخواستوں میں سے 1277بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ۔ 22افراد کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ بجلی چوروں کو 12کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔ یکم تا 11اکتوبر 2024ء کے دوران ملتان سرکل میں 238بجلی چوروں کو 3کروڑ59لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 238مقدمات درج ہوئے جبکہ 2بجلی چوروں کو گرفتارکروایاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں96بجلی چوروں کو39لاکھ 40ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔82مقدمات درج ہوئے جبکہ 2بجلی چور گرفتارہوئے ۔وہاڑی سرکل میں 164بجلی چوروں کوایک کروڑ57لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔79مقدمات درج ہوئے جبکہ 10 صارفین کو گرفتارکروایاگیا۔بہاولپورسرکل میں 162بجلی چوروں کو99لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔161مقدمات درج ہوئے جبکہ 4بجلی چوروں کو گرفتار کروایا گیا۔ ساہیوال سرکل میں 189 بجلی چوروں کوایک کروڑ56لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 1 89مقدمات درج ہوئے جبکہ 2بجلی چوروں کو گرفتار کروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں 283صارفین کو ایک کروڑروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔