فیلڈ میں نہ نکلنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش

 فیلڈ میں نہ نکلنے والے پرائس  کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں انہوں نے کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے فیلڈ میں نہ نکلنے والے پرائس مجسٹریٹس کی سرزنش کی- اے ڈی سی جی غلام مصطفی نے مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ ابتک 61 گرانفروش تاجر گرفتار کرکے 2 کیخلاف مقدمات کرائے گئے ۔545 دکانداروں کو اوقور چارجنگ پر 16 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 2 کی دکانیں سربمہر کی گئیں- 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں